عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بڑا اقدام اُٹھا لیا

لاہور(پی این آئی) عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بڑا اقدام اُٹھا لیا ۔۔ لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے ،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close