لندن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں اہم ملاقات اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باوجوہ سے متعلق پیغام لیکر لندن جانے کی خبروں کو رد کردیا ہے۔
لدن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نہ تو وہ گوجرانوالہ گئے اور نہ ہی ان کی کسی سے کوئی ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کے بلانے پر لندن آئے ہیں نہ کہ کسی کا کوئی پیغام لیکر ۔ خیال رہے کہ میڈیا پر خبر گردش کر رہی تھی کہ شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں اہم شخصیت سے ملاقات کی ہے ، جس میں انہیں پیغام دیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ باجوہ پر تنقید نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی کے احتساب کی بات کی جائے، اہم ملاقات کے فوری بعد شہباز شریف پیغام لے کر نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن گئے ہیں تاہم شہباز شریف کی جانب سے تمام خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں