سوات (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں عمران خان کا ساتھ نہ دیتا تو وہ کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے۔
سوات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ نئے پاکستان کےلیے دیا تھا لیکن حکومت میں آکر چیئرمین پی ٹی آئی کا رویہ بدل گیا، عمران خان کی حکومت ترقی لاتی تو آج پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔پی ٹی آئی۔پی کے سربراہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نہ دیتا تو وہ کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے کم وقت میں تاریخی لوٹ مار کی ہے، عوام لوٹ مار کرنے والوں کو مسترد کرکے ہمارا ساتھ دیں۔پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ الیکشن ہوجاتے ہیں تو پارٹیوں کا منشور غائب ہوجاتا ہے، ہم نے سوچا کب تک دوسروں کے پیچھے چلیں گے۔ ہماری پارٹی کا منشور امن ترقی و خوشحالی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں