لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم این اے منزہ حسن نے بھی استحکام پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی۔چند روز قبل تحریک انصاف کی سابق ایم این اے منزہ حسن کی پیٹرن انچیف استحصال پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی تھی۔
منزہ حسن تحریک انصاف ویمن ونگ کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں ۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل استحصال پاکستان پارٹی عون چوہدری بھی موجود تھے۔ منزہ حسن نے آج باقاعدہ طور پر استحکام پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی۔ منزہ حسن نے نو مئی کے واقعہ کے بعد آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین کی سربراہی میں آئی پی پی کی مرکزی قیادت نے پریس کانفرنس کی۔ جہانگیرترین نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اہم شمولیت ہونے جا رہی ہیں، منزہ حسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو استحکام پاکستان میں شمولیت کررُہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں جس مشن میں تھی اسی مشن کو لے کر آگے چلے گی، انشاء اللہ ہم سب مل کر پاکستان کے لئے محنت کرے گے۔
جب کہ منزہ حسن نے کہا کہ آپ سب کو پتہ ہے دو ہفتے پہلے میں نے ایک بیان دیا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہوں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ میرا بہت لمبا عرصہ رہا، جب میں نے پی ٹی آئی جوائن کی تھی تب ایک خاتون تھی۔ پی ٹی آئی اسی لئے جوائن کی تھی کہ لوگوں کے لئے کام کر سکیں، کافی سالوں بعد ہم حکومت میں آئے ، اس وقت بھی قومی اسمبلی میں بہت کام کیا , منزہ حسن نے مزید کہا کہ یہ سب کا حق ہے کہ وہ زندگی میں کوئی بھی فیصلہ کر سکتا ہے۔ اگر یہ پارٹی بھی کام نہیں کرے گی تو میں حق رکھتی ہوں کہ الگ ہو جاوں ۔ ان سب نے پاکستان کے لئے بہت کام کیا اس لئے ان کا ساتھ دے رہی ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں