آڈیولیکس کیس ، بشری بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کر دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بشری بی بی کی آڈیو لیکس طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت کی، بشری بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت لطیف کھوسہ نے کہا کہ کیس عدالت میں زیر التوا ہونے کی وجہ سے اگر ایف آئی اے کارروائی جاری رکھتی ہے تو اس سے پٹیشنر کے حقوق متاثر ہوں گے،

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وائس میچنگ کرانی ہے ،جس پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کس چیز کے ساتھ وائس میچنگ کرانا چاہتا ہے ، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں ایس ایس پی نے نوٹس کیا ہے کہ ایف آئی اے نے وائس میچنگ کرنی ہے ،عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے بشری بی بی کے طلبی کے سمن معطل کر تے ہوئے اگلے ہفتے کے لیے فریقین کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close