پاکستان ریلوے نے اہم اور مقبول مسافر ٹرین بند کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان ریلوے نےمالی خسارے کی وجہ سے مسافروں میں مقبول اور مشہور ترین مسافر ٹرین شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔۔۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ مالی خسارے کی وجہ سے کیا ہے۔۔۔ شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی چلتی ہے جو خسارے میں چل رہی تھی۔۔۔لیکن اب مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شالیمار ایکسپریس کا 20 لاکھ روپے روز کا خسارہ تھا۔۔

۔یہ بات اہم ہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہےلیکن مسافروں کے رش میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں