لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری چوہدری شجاعت سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔
دونوں رہنماں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چوہدری سالک اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں