شہباز شریف، مریم نواز الگ الگ پروازوں کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ایجنڈا کیا ہے؟

لاہور( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور پارٹی کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز الگ الگ پروازوں کے ذریعے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہو گئے ۔شہباز شریف لندن میں ایک ماہ قیام کے بعد رواں ہفتے ہی واپس وطن پہنچے تھے اور صرف دو روز قیام کے بعد شہباز شریف ہنگامی طور پر دوبارہ لندن کے لئے روانہ ہوئے ۔

شہباز شریف غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کیو آر 629کے ذریعے لاہور سے براستہ دوحہ لندن کے لئے روانہ ہوئے۔ علاوہ ازیں پارٹی کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی لاہور ائیر پورٹ سے لندن کے لئے روانہ ہوئیں۔ لاہور ائیر پورٹ پر شہریوں نے مریم نواز کے ہمراہ تصاویر اور سیلفیاں بنائیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔بتایا گیا ہے کہ مریم نواز اپنی صاحبزادی کے داخلے کیلئے لندن روانہ ہوئی ہیں جبکہ وہ اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی جس میں انہیں ان کی وطن واپسی کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close