سنبھل جائیں دن ایک جیسے نہیں رہتے، سیاستدانوں میں دراڑ پڑی تو 80 کی دہائی میں پہنچ جائیں گے، پیپلزپارٹی رہنما کی مسلم لیگ ن کو نصیحت

کراچی(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشیدشاہ نے ن لیگ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ سنبھل جائیں دن ایک جیسے نہیں رہتے ، سیاستدانوں میں دراڑ پڑی تو اسی کی دہائی میں پہنچ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی میں سندھ کے ہائی رینک افسروں کو ہٹادیا گیا پنجاب میں کسی کو نہیں ہٹایا گیا،پنجاب میں ترقیاتی پروگرام چل رہے ہیں سندھ میں بند کردیئے۔

خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہو گی، مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور مطالبہ انہی سے کیا جائے گا، نگران حکومت میں مسلم لیگ ن کے پانچ چھے بندے ہیں،اس کو بھی حکومت میں شامل کرادیا جس کو کوجیلوں میں ڈالا گیا تھا۔پی پی رہنما نے ن لیگ کو نصیحت کی سنبھل جائیں دن ایک جیسے نہیں رہتے،۔سیاستدانوں میں دراڑ پڑی تو اسی کی دہائی میں پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کوکریڈٹ جاتا ہے ا?ج کوئی الیکشن سیبھاگ نہیں سکتا، 40سال اس ملک میں بدقسمتی سے مارشل لارہا، ہم نے کبھی جمہوریت سے منہ نہیں موڑا، ماضی میں سیاسی جماعتوں نیمیثاق جمہوریت سیراستہ لیکرمنزل حاصل کی۔خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نیجمہوریت کیلئیمشکل ترین حالات کامقابلہ کیا، ہم مشکل حالات میں عوام کو اکیلا چھوڑ کرکہیں نہیں گئے ، عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے۔۔۔۔