الیکشن کا اعلان ہوتے ہی آصف زرداری کس کے گھر پہنچ گئے؟ سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی

لاہور (پی این آئی) الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری میں عام انتخابات کا اعلان ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی آصف علی زرداری سربراہ (ق) لیگ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں ملک کی موجو دہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ملک میں انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔ سا بق صدر زرداری نے سابق وزیراعظم سے ان کی خیریت دریافت کی۔ آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close