اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی۔
میں نے ن لیگ جوائن کی ہے، میں لندن سے اتوار والے دن واپس آرہا ہوں فیصل آباد موٹرچینج پر واپس آرہا ہے بھرپور طریقے سے تشریف لائیں،راجہ ریاض#PublicNews #PublicUpdate #PublicVideo #RajaRiaz pic.twitter.com/zBEsVleQPC
— Public News (@PublicNews_Com) September 20, 2023
حال ہی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ میں نے نوازشریف سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کی،اب میں لندن سے وطن واپس آ رہا ہوں۔راجہ ریاض نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں لندن سے اتوار والے دن واپس آرہا ہوں ،فیصل آباد موٹروے انٹر چینج پر بھرپور طریقے سے تشریف لائیں،راجہ ریاض نے درخواست کی سب دوستوں اور فیملیز کے ہمراہ آ کر استقبال کے لیے تشریف لے آئیں۔قبل ازیں سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا تھا کہ میں نے پہلے کہا تھا جب تک اپوزیشن لیڈر ہوں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔اب میں اپوزیشن لیڈر نہیں، میرے پاس آپشن تھے، مجھ پراعتماد کرنے پر نواز شریف اورشہباز شریف کا شکریہ اداکرتا ہوں۔ سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ن لیگ میں اپنا سیاسی سفر شروع کر رہاہوں۔
مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا،میں لندن سے نواز شریف سے پہلے پاکستان آوں گا، آج نواز شریف سے ملاقات کر کے ن لیگ میں شامل ہوا ہوں، میں نے کوئی نا کوئی فیصلہ تو کرنا تھا۔ راجہ ریاض نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے پارٹی میں خوش آمدید کہا ہے، پاکستان میں مہنگائی پر نوازشریف سخت پریشان تھے، میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کیلئے اپلائی کروں گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ جو فیصلہ کرے گی وہ مجھے قبول ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں