کم از کم اُجرت مقرر کرنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری

سرگودھا (پی این آئی) محکمہ محنت وانسانی وسائل حکومت پنجاب نے مزدور کی کم از کم اُجرت 32ہزار ماہانہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔

 

 

 

تمام صنعتی وتجارتی ادارہ جات کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو جاری کردہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق اُجرت ادا کریں۔ ڈائریکٹو ریٹ آف لیبر ویلفیئر سرگودہا ڈویژن نے اس ضمن میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیاہے۔ریجن بھر کے انسپکٹرز آف فیکٹریز اور انسپکٹرز آف شاپس، صنعتی ادارہ جات کے مالکان /آجران‘تاجر تنظیموں کے نمائندگان سے میٹنگ کر رہے ہیں۔ کم ا ز کم اجرت سیشن آگاہی سیمینار کا آغاز کرایا گیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close