نواز شریف کی واپسی ایک بار پھر تاخیر کا شکار، کون کونسی یقین دہانی مانگ لیں؟

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی میں ایک مرتبہ پھر تاخیر کا امکان ہے۔ نواز شریف کو وطن واپسی سے قبل کچھ یقین دہانیاں درکار ہیں۔

 

 

 

مریم نواز کے بعد شہباز شریف کی لندن طلبی اسی باعث ہوئی۔ نواز شریف کی وطن واپسی اہم یقین دہانیوں کے ساتھ مشروط ہے ۔ نواز شریف نے 21اکتوبر کو وطن واپس پہنچنا تھا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔ نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روز پاکستان میں قیام کے بعد لاہور سے لندن روانہ ہو گئے تھے،مریم نواز بھی برطانیہ چلی گئیں، مریم نواز آج شام اور شہباز شریف رات کو لندن میں پہنچیں کی۔ مسلم لیگ ن کے صدر اپنے پارٹی قائد نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جارہے ہیں، برطانیہ پہنچنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی شہباز شریف اور مریم نواز کے ساتھ جمعہ کے روز لندن میں اہم ملاقات ہوگی، جس میں قائد مسلم لیگ ن کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے ساتھ الیکشن سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے۔

 

 

مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پارٹی قائد نواز شریف نے پھر سے طلب کیا ہے، جس پر مسلم لیگ ن کے صدر لندن روانہ ہوئے ہیں جہاں نواز شریف کے ساتھ مشاورتی ملاقاتیں کریں گے اور جلد وطن واپس آئیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے کارکنوں کو مذکورہ دن مینار پاکستان پہنچنے کی کال دے دی ہے جب کہ نواز شریف نے ایئرپورٹ پر صرف سینئرقیادت کو آنے کی ہدایت کی ہے، نواز شریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے بعد داتا دربار پر حاضری دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں