عمران خان کو ایک اور کیس میں عدالت نے طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کو ایک اور کیس میں عدالت نے طلب کر لیا۔۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو طلب کرلیا۔

 

 

 

سول جج قدرت اللّٰہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت طلبی کا نوٹس جاری کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت نے عملے کو اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے نام روبکار جاری کرنے کی ہدایت دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں