عام انتخابات کا التواء، مولانا فضل الرحمان نے سارا الزام پیپلز پارٹی پر دھر دیا

لاہور (پی این آئی) مولانا فضل الرحمان نے ملک میں عام انتخابات کے التواء کی زمہ داری پی ڈی ایم کی بڑی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اس وقت الیکشن ہوںجاتے۔۔۔۔۔ گزشتہ شب لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آخری وقت میں آ کر فیصلے سے پھر گئی تھی۔۔۔۔ ایم کیو ایم اور اختر مینگل سمیت دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کرانےکا فیصلہ کیا تھا، پیپلزپارٹی نے آخری وقت میں تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا تھا۔۔۔۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے، جو حالات قبائلی علاقوں میں ہیں ان میں الیکشن مہم چلانا مشکل ہے۔۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوری ممالک میں نگران حکومتوں کا تصور ہی نہیں ہے۔۔۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو لانے والوں نے اعتراف کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، پی ٹی آئی کو اس لیے لایا گیا تھا کہ ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close