اسلام آباد(آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محکمہ پوسٹ آفس کو پنشنر کے ناجائز طریقے سے کاٹے گئے 13.5لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔اپنے حکم نامے میں ان کا کہنا ہے کہ تاریخ پیدائش میں غلطی کی بنیاد پر پنشنری مراعات سے ناجائز طور پر رقم کاٹی گئی، ملازم مجاز اتھارٹی کے حکم پر ریٹائرمنٹ کے بعد مزید4سال اپنے محکمے میں خدمات انجام دیتا رہا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملازم کو ادارے کی جانب سے4سال کی خدمات کے عوض تنخواہ وصول کرنے کا پختہ یقین تھا، ملازم کو پنشنری فوائد سے محروم کرنا، تنخواہ سے کٹوتی غیر قانونی اور بدانتظامی ہے۔صدرمملکت نے شکایت کنندہ کی جانب سے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست منظور کرلی۔ 1.35ملین روپے کی رقم پنشنری مراعات سے4 سال کی تنخواہ کے بدلے بلاجواز کاٹی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے انشورنس کمپنی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے صارف کو 45 لاکھ روپے بمع 8 سال منافع ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔کراچی کے شہری امتیاز احمد نے اپنی گاڑی چھن جانے پرانشورنس کمپنی سے 45 لاکھ روپے کا کلیم ادا کرنے کا کہا لیکن کمپنی نے گاڑی کی قیمت زیادہ بتانے کا بہانہ بنا کر انشورنس کلیم ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں