جنرل باجوہ اور جنرل فیض کو قومی مجرم قرار دیدیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو قومی مجرم قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید قومی مجرم ہیں، جس طرح سے معیشت کا بھٹہ بیٹھا ہوا ہے اور جس حالت کو پہنچے ہوئے ہیں اس کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ باجوہ اور فیض حمید کو پرویز مشرف کی طرح انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close