غریب عوام کا انتظار ختم ہوا، گندم کی قیمتیں گرنے کا امکان

لاہور (پی این آئی) غریب عوام کا انتظار ختم ہوا، گندم سے بھرا جہاز پاکستان پہنچ گیا، آٹے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

بلغاریہ سے 55 ہزار ٹن گندم لانے والا پہلا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ 24 گھنٹوں میں روس سے گندم لانے والے مزید 2 بحری جہاز پہنچ جائیں گے۔درآمدی گندم آنے سے ملک بھر کی مارکیٹوں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آئندہ چند روز میں گندم کی قیمت 100 سے 200 روپے گرنے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے امپورٹرز اب تک 7 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خرید چکے ہیں، فروری 2024 تک مجموعی طور پر 12 لاکھ ٹن سے زائد گندم پاکستان منگوائے جانے کی توقع ہے۔ درآمدی گندم آنے سے فلور ملز کو بلیک مارکیٹ سے خریداری کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close