مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ لینے کے خواہشمندوں کیلئے بُری خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند مسلم لیگ ن میں شمولیت کی زحمت نہ کریں،ن لیگ قیادت نے دوسری جماعتوں کے رہنماؤں کو خبردار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں شمولیت کے خواہش مند سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کیلئے بری خبر آگئی،ن لیگ نے پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کو سرخ جھنڈی دکھا دی۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما مسلم لیگ ن میں شمولیت کی زحمت نہ کریں،غیر مشروط طور پر مسلم لیگ ن میں کوئی شامل ہونا چاہتا ہے تو دروازے کھولے ہیں۔ ذرائع مسلم لیگ ن کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہر حلقے میں مسلم لیگ ن کے پاس اپنے امید وار کی تعداد ایک سے زیادہ ہے،ہر قومی و صوبائی حلقے میں ہمارے رہنماؤں میں ٹکٹ لینے کا باقاعدہ مقابلہ ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت کے مطابق دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو کیسے ٹکٹ دے سکتے ہیں؟۔ گزشتہ 5 سال ڈٹ کر ن لیگ کی مخالفت کرنے والوں کیلئے ہمارے پاس جگہ نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے بھی واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ راجہ ریاض ٹکٹ لینے کی امید لگا سکتے ہیں مگر ابھی فیصلہ نہیں ہوا،کسی وفادار ورکر سے ٹکٹ نہیں چھینا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض نے ماضی میں نوازشریف پر کرپشن کے الزامات کیوں لگائے،راجہ ریاض خود اس کی وضاحت کریں۔اُن کا کہنا تھا کہ راجا ریاض نے اپنے بیانات کی نفی کر کے ن لیگ کی قیادت کو تسلیم کیا،سابق اپوزیشن لیڈر کے ذاتی بیانات پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ الیکشن کی وجہ سے سیاسی ماحول کو گرمایا جارہا ہے،پنجاب میں ن لیگ کو کسی کی بھی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close