اسلام آباد (پی این آئی) بجلی بلوں پر ریلیف دینے کے معاملے وزارت خزانہ کی جانب سے مسلسل عدم دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے قائمہ کمیٹی نے شدید اظہار برہمی کیا ہے ، کمیٹی اراکین کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں بلوں پر ریلیف دینے کے معاملے پر وزارت خزانہ کے حکام کو متعدد بار ملاقات کے لیے بلایا گیا ہے لیکن وزارت خزانہ کے حکام مسلسل عدم دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ آزادکشمیر میں شہری گزشتہ 2 ماہ سے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جس کے باعث 2 لاکھ صارفین نے بجلی کے بل جمع نہیں کروائے، مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ بجلی کے عام صارفین کے خلاف کسی قسم کا آپریشن نہیں ہوگا، پہلے اشرافیہ بل دے گی پھر عام آدمی سے بل کا کہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں