صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج ہو گیا

لاہور ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے بعد ان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نیا مقدمہ شوگر ملز کا کرشنگ کوٹہ بڑھانے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔ سابق سیکریٹری ڈاکٹرخرم شہزاد سمیت 3ملزمان شوگر ملز کے مقدمے میں گرفتار ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کا بھائی مخدوم عمر شہریار مقدمے میں نامزد ہیں۔ سابق ڈی جی انڈسٹریز را پرویز اختر، نوازچیمہ، منیرحسین اور عماد الدین بھی نامزد ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سابق ڈی سی رحیم یار خان اور اے سی لیاقت پور سمیت 5 افسران کا تعین تفتیش کے بعد ہوگا۔اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی اور اہلیہ تحریم الٰہی بھی ملزمان میں شامل ہیں۔ اینٹی کرپشن میں پرویزالٰہی کے خلاف مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں