کراچی(پی ین آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشید شاہ نے کہاہے کہ زرداری نے بلاول کے ہاتھ کھول دیئے تو 80والی دہائی میں واپس چلے جائیں گے۔نجی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سید خورشیدشاہ نے اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ نگراں وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے لوگ بیٹھے ہیں، بہت سے عہدیدار ن لیگ کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ن لیگ کی حکومت ہے توشکوہ بھی ان سے ہی ہے ،
ن لیگ والے اپنے ہیں اور شکایت اپنوں سے ہی کی جاتی ہے۔ن لیگ کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری کا موقف ہم سے اچھا ہے وہ ن لیگ سے لڑنا نہیں چاہتے، ہماری قیادت نے ن لیگ سے بات نہیں کی توکرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ زرداری نے بلاول کے ہاتھ کھول دیئے تو 80والی دہائی میں واپس چلے جائیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے۔نواز شریف کی واپسی کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے بھی کہتے تھے
نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے، ہمیں خوشی ہے کہ نوازشریف واپس آرہے ہیں۔انھوں نے شکوہ کیا کہ نون لیگ والوں کو دوست سمجھتے ہیں لیکن سندھ میں ترقیاتی کام رک گئے اور پنجاب میں دھڑادھڑکام ہورہا ہے، سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی اور پنجاب میں نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں