کراچی (پی این آئی) عدالت عالیہ سندھ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔عثمان ڈار کی حراست اور گمشدگی کے خلاف کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ نے کی۔۔۔۔پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست گزار نے رجوع نہیں کیا۔۔۔۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ نگراں وزیرِ داخلہ سندھ نے ٹی وی پروگرام میں اعتراف کیا ہے کہ عثمان ڈار پولیس کی تحویل میں ہیں، اب پولیس کہتی ہے کہ عثمان ڈار کو حراست میں نہیں لیا گیا۔۔۔
درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ پہلے دن ہی عثمان ڈار کی گمشدگی سے متعلق درخواست جمع کرائی تھی۔۔۔سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار چاہیں تو پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں، عثمان ڈار پولیس کی تحویل میں نہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں