کم آمدنی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)حکومتِ پنجاب کی جانب سے ورکرز اور لیبرز کیلئے بڑی خوشخبری، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کےحکم پر مزدور کی کم از کم اجرت 32000 ماہانہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

دیہاڑی دار غیر ہنر مند مزدوروں کو کم سے کم اجرت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نوٹیفیکیشن میں خاص طور سے واضح کیا گیا ہے کہ یومیہ آٹھ گھنٹے کام کرنے کی تنخواہ 1230 روپے77 پیسے تصور ہوگی۔کم از کم اجرت بورڈ نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 32000 کرنے کا مسودہ اپریل میں تجویز اور سفارشات کے لیے بھیجا تھا۔26 اگست کو وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 32000 کرنے کی تجویز کابینہ کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ دیا۔نگران پنجاب حکومت پنجاب بھر میں تمام رجسٹرڈ اور لیبرز اور ورکرز کی نے مزدور کی کم از کم اجرت 32000 ماہانہ کرنے کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close