تحریک انصاف کو پنجاب میں بڑا دھچکا لگ گیا، اہم ترین وکٹیں گر گئیں

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کو پنجاب میں بڑا دھچکا لگ گیا۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ٹکٹ ہولڈر عبدالحمید بھٹی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالحمید بھٹی نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یوسف رضا گیلانی اور بھورے والا تحصیل میں پی پی صدر کامران گھمن بھی موجودتھے۔ عبدالحمید بھٹی نے آصف زرداری سے ملاقات کےبعد پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیت 3 اہم رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو پنجاب سے ایک اور جھٹکا لگ گیا، تین رہنمائوں نے پارٹی سے راستے الگ کر لیے۔ بورے والا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیت 3 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، سابق رہنماں نے 9 مئی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل کا جلد اعلان کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close