نامور سیاسی شخصیت کو قتل کر دیا گیا

کچلاک (پی این آئی) بلوچستان کے علاقے کچلاک میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ارباب غلام محمد کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ارباب غلام محمد کی لاش کلی شیخ جمال کے علاقے سے ملی ہے ، جیسے تحویل میں لے لیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو دائیں کنپٹی پر گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے گولی کا ایک خول پر برآمد ہوا ہے،لاش کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹمارٹم کیا جائے گا، پوسٹمارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات کا تعین کی جا سکے گا ۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ارباب غلام محمد کو قتل کیا گیا ہے یا انہوں نے خود کشی کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close