لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس ابھی نہیں کرنی۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آج کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں، دونوں بھائیوں نے آئی ایم ایف سے غلط شرائط پر قرضے لیے، چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے پیچھے نواز شریف اور شہباز شریف فارمولا ہے، افغانستان جیسا ملک ہم سے آگے جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیٹرول کی یہ قیمت نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مزید بے روز گاری ہونے جارہی ہے، لوگ خودکشیوں پر اتر آئے ہیں،ہمیں اس ملک کو بہتر کرنا ہوگا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں