لندن سے ن لیگ کی بڑی شخصیت لاہور پہنچ گئی

لاہور ( پی این آئی) سابق وزیر اعظم میاں شہبازشریف لندن سے لاہور پہنچ گئے۔صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) وسابق وزیراعظم شہبازشریف لندن میں ایک مہینہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔شہبازشریف نے دورے کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے ساتھ کئی اہم ملاقاتیں کیں اور نوازشریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کیا تھا، شہباز شریف نے لندن میں متعدد پارٹی میٹنگز میں بھی حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف وطن پہنچ کر اب مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور ان کے استقبال کے لئے پارٹی کے دیگر رہنمائوں سے بھی مشاورت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close