پرویز الٰہی کی بار بار گرفتاری، سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) پرویز الٰہی کی بار بار گرفتاری پر سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھربھی میدان میں آگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی 12 سے زائد مرتبہ ضمانت اور گرفتاری عدالتی احکامات کا کُھلا مذاق اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ اگر وہ آج صرف ایک پریس کانفرنس کریں تو ان کی اور دیگر لوگوں کی تمام تر مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا۔سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکنے کے نہ پہلے اچھے نتائج نکلے ہیں اور نہ مستقبل میں نکلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close