9مئی واقعات کے بعد گرفتار پی ٹی آئی رہنما کا نو عمر بیٹا انتقال کر گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کا کمسن بیٹا انتقال کر گیا۔ میاں عباد فاروق کے بیٹے عماد کی ویڈیو گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جس میں انہیں اتنہائی بری حالت میں دیکھا جا سکتا تھا۔

پی ٹی آئی ذرائع دعویٰ کر رہے تھے کہ عماد فاروق بیٹے کی حالت 9 مئی کے بعد گھر پر پڑنے والے چھاپوں اور ہراسانی کے بعد بگڑی۔عباد فاروق کی پہلے کی بھی کچھ ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جن میں انہیں صحت مند اور ہنستے کھیلتے ہوئئے دیکھا جا سکتا تھا۔ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ میاں عباد فاروق کے بیمار بیٹے عمار عباد کو سیاسی پریشر کے باعث کوئی ہسپتال لینے کو تیار نہیں ، ہسپتال انتظامیہ نے عمار عباد کو وینٹی لیٹر دینے سے بھی انکار کردیا۔اس ملک میں انسانیت مکمل طور پر ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوسناک، ننھا عمار اپنے قید والد میاں عباد فاروق کی راہ دیکھتا دنیا سے چل بسا۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر بار بار اپیل سامنے آئی تھی کہ معصوم عمار کو اس کے والد سے ملنے دیا جائے لیکن پتھر دل ظالم کے دل میں رحم نہیں آیا۔فرخ حبیب نے کہا کہ سب کی اولاد ہے۔ یاد رکھے ظلم کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے لیکن بے اثر نہیں ۔ننھے عمار کو اللہ کی عدالت میں انصاف ضرور ملے گا انشااللہ۔خیال رہے کہ پی پی 149 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں عباد فاروق اس وقت 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور جیل میں قید ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close