قمر زمان کائرہ نے پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی سے رابطوں پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (پی ین آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن کے بعد نئے بلاول بھٹو نظر آئیں گے۔

 

 

 

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں ،9 مئی کے ملزمان کے علاوہ سب سے بات ہو سکتی ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کا آپس میں مقابلہ ہوگا۔گذشتہ 5 سال میں تقریباَ ہر جماعت نے حکومت کی ہے۔عوام کے سامنے تمام جماعتوں نے اپنے کاگردگی رکھنی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ الزامات کے بجائے اپنی کارگردگی پر الیکشن مہم چلانی چاہئیے۔سی ای سی اجلاس میں بہت سے ایشوز اور معاملات پر بات ہوتی ہے۔سی ای سی میں تمام اراکین اپنی رائے دیتے ہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں خارجہ امور کی ذمہ داری نبھائی۔انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا مقدمہ لڑا۔قبل ازیں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن صدر کے خط کا جواب دے چکا کہ تاریخ دینے کا اختیار ان کا نہیں،الیکشن کمیشن کی تاریخ کے معاملے پر کوئی تنازع نہیں، یہ شاید پی ٹی آئی کو مسئلہ ہوگا،ہمارا مطالبہ الیکشن کمیشن سے تاریخ کے اعلان کا ہے۔

 

 

صدر کی جماعت کو کوئی مجبوری ہوگی جس پر انہوں نے تاریخ کا فیصلہ دے مارا۔مسلم لیگ ن کے ایک لیڈر نے فروری میں الیکشن کی بات کی ہے۔الیکشن کمیشن کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے، صرف تاریخ دینے بارے تجویز دے سکتے ۔سینئر رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینے کے معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ صدر کے خط پر پارٹی کا مئوقف نہیں دے سکتا، کیونکہ ابھی سی ای سی کا اجلاس ہونا باقی ہے۔میں اپنی رائے دے سکتا ہوں، جس کے تحت الیکشن کمیشن پہلے ہی صدر کے خط کا جواب دے چکا ہے، الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر کا نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close