اسلام آباد (پی این آئی) جوڈیشل کمپلیکس سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت پیش کردیا گیا ۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت فاضل جج نے استفسار کیا کہ پرویزالٰہی کی کب جان چھوٹےگی؟ وکیل صفائی سردار عبدالرزاق نے کہا کہ کبھی کسی شہر اور کبھی کسی شہر چکر لگوا رہے، ۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ کل اسلام آباد سے واپس لاہور مجھے لے گئے۔
جج نے کہا کہ آپ لوگوں نے بھی مچکلے جمع نہیں کروائے۔ جج نے کہا کہ آج کے دن ضمانتی مچلکے جمع کروانے تھے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ میری ملاقات بھی فیملی سے نہیں کروائی۔ فیملی سے ملاقات کا مناسب آرڈر دےدیں۔ اے ٹی سی جج نے کہا کہ جیل والے بھی آپ کی فیملی ہیں۔ بعدازاں عدالت نے پرویزالٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں