آئی جی اسلام آباد کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کے حکم کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔۔۔چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے پر پولیس افسروں کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی اسلام آباد وارنٹ گرفتاری کے باوجود لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوئے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔۔۔عدالت نے متعلقہ ایس پی اسلام آباد کو آئی جی کو پیش نہ کرنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا اور حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد کو گرفتار کرکے عدالت پیش کریں۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری سے متعلق مقدمے میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close