ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں انتہائی مطلوب 156 ملزمان کو ریڈ بک میں شامل کر لیا، کون کون شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب 156 ملزمان کو اپنی ریڈ بک میں شامل کرلیاہے۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی سال 2023 کیلئے مرتب کردہ ریڈ بک میں 8 خواتین انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں جب کہ ریڈ بک میں شامل ملزمان ملک بھرمیں درج مقدمات میں ایف آئی اے کو انتہائی مطلوب ہیں۔

۔۔رپورٹس کے مطابق ریڈ بک میں شامل مطلوب ملزمان کی اکثریت کا تعلق ایف آئی اے پنجاب کے کیسز سے ہے، ایف آئی اے پنجاب کو 106، اسلام آباد کو 34، کراچی کو 12، بلوچستان اور کے پی کو 2 دو ملزمان مطلوب ہیں۔ ریڈ بک کے مطابق پنجاب کو مطلوب ملزمان کے خلاف لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان میں مقدمات درج ہیں۔۔۔۔