اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں حالیہ اضافے پر اندرونی فالٹ لائنز درست کرنے کی ضرورت ہے،اپنے ایک بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیا ہے،
حکومت موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو سبسڈی دے،انہوں نے کہا کہ عام آدمی اس مہنگائی سے شدید متاثر ہے اور دو وقت کا کھانا بھی نہیں کھا سکتا، عام پاکستانی مہنگائی ، یوٹیلیٹی بلز، بچوں کی سکول فیس اور ملازمت میں غیر یقینی کی صورت حال سے دوچار ہے، حکومت اشرافیہ پر ٹیکس لگائے اور غریبوں کو ریلیف دے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں