اسلام آباد(آئی این پی)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے 5روزہ دورے پر امریکا کے لیے روانہ ہوگئے،نیویارک میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے نگراں وزیرِ اعظم خطاب کریں گے۔ وزیرِ اعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے،
وزیر اعظم امریکا میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے،نگراں وزیراعظم اس دورے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں