ہم پڑوسی اور بھائی ہیں، نگران وزیراعظم کاکڑ کا طالبان وزیراعظم ملا حسن اخوند کے نام خط

اسلام آباد(آئی این پی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے افغانستان سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، ہم پڑوسی اور بھائی ہیں،نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ان خیالات کا اظہار طالبان وزیراعظم ملا حسن اخوند کے نام اپنے جوابی خط میں کیا، نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی جڑیں باہمی مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑی ہیں،انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیاسی، سلامتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلیے پرعزم ہوں۔

علاقائی تجارت اور روابط میں اضافہ پاک افغان عوام کی خوشحالی کیلیے ضروری ہے،انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہمیں مل کر دونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلیے کام کرنا چاہیے،افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کے اعلی اہلکار نے خط درست ہونے کی تصدیق کی ہے،دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم کو جوابی خط لکھا ہے،نگراں وزیراعظم نے ملا محمد حسن اخوند کے تہنیتی خط پر شکریہ ادا کیا ہے۔،ذرائع نے بتایا کہ افغان عبوری وزیراعظم نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close