سپریم کورٹ میں نئی تقرریاں کر دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)چیف جسٹس کی جانب سے سپریم کورٹ میں نئی تقرریاں کردی گئیں، ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے نئی تقرریوں کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔

جس کے مطابق چیف جسٹس نے جزیلہ اسلم کو نئی رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر مشتاق احمد کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، بلوچستان سے عبدالصادق چیف جسٹس کے چیف آف اسٹاف تعینات کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے آج چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا یا ہے۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے 29 ویں چیف جسٹس بن گئےہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close