جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بنتے ہی مریم نواز کا بڑا بیان آگیا

لاہور ( پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مریم نواز کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں مختلف تنظیموں کے عہدیدار شریک ہوئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی، نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کر دیا، اب پاکستان کو سرخرو کرنا ہے، امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، دعاہے کہ ترازو کے پلڑے سب کیلئے برابر ہوں۔ ابتایا گیا ہے کہ جلاس سے مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے، انہوں نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا، صرف ان کے پاس ہی پاکستان کی سربلندی اور ترقی کا منصوبہ ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا، چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب حلف برداری میں وفاقی وزرا، سپریم کورٹ کے ججز سمیت اعلیٰ حکام تقریب میں شریک ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 1959ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، وہ تحریک پاکستان کے صف اول کے رہنما قاضی محمد عیسٰی کے بیٹے اور پاکستان بننے سے پہلے قلات کے وزیراعظم قاضی جلال الدین کے پوتے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں جب بلوچستان ہائیکورٹ کے تمام پی سی او جج فارغ ہوئے تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ براہ راست 5 اگست 2009ء کو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوئے، انہوں نے 5 ستمبر 2014ء کو سپریم کورٹ میں بطور جج عہدے کا حلف اٹھایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں