جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس دور کتنا عرصہ طویل ہوگا؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے عہدے کا حلف لیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس پاکستان دور تقریباً13ماہ ہو گا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25اکتوبر 2024کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی،جس میں وفاقی وزرا، ججز اور وکلا شریک ہوئے، تقریب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 30جنوری 1985کو ایڈووکیٹ بلوچستان ہائیکورٹ بنے،جسٹس فائز عیسیٰ مارچ 1998میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بنے، جج مقرر ہونے سے قبل 27سال تک وکالت کے شعبہ سے وابستہ رہے، 5اگست 2009کو جسٹس فائز عیسیٰ کو براہ راست بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 5ستمبر 2014کو جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھایا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close