سینئر پی ٹی آئی رہنما کو رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا امکان

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور ماسٹر پلان مقدمے سے رہائی ملتے ہی پرویز الٰہی کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ اس مرتبہ ان کو راولپنڈی پولیس نے دہشت گردی کیس میں ملوث ہونےکے الزام پر گرفتار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close