بڑی سیاسی جماعت نے 6 روپے 94 پیسے میں بجلی بنانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ ہم 6روپے 94 پیسے میں بجلی بنا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے آئی پی پیز سے معاہدے کیے، آئی پی پیز کو ہم پہلے غیر ملکی کمپنیوں کا سمجھتے رہے لیکن ان میں پاکستانی بھی ہیں۔ ہم ان پاکستانیوں کو ڈالر میں ادائیگیاں کرتے ہیں لیکن کوئی تفصیل نہیں ملتی، ان آئی پی پیز معاہدوں کے حوالے سے ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ بجلی ہر گھر اور ہر انسان کا مسئلہ ہے، پہلے لوگ لکڑی یا مٹی کا تیل استعمال کرتے تھے اب وہ بھی میسر نہیں، گزشتہ کچھ عرصہ میں جو بجلی نرخوں میں اضافہ ہوا، نفسیاتی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہونے والی بات دیواروں سے ٹکرا کر واپس آنے والی بات ہوتی ہے، ہم نے چوک اور چوراہوں میں بھی معاملہ اٹھایاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close