راجہ ریاض بڑی سیاسی جماعت میں شامل ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی)سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ راجہ ریاض نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔ملاقات میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ ،عطاءاللہ تارڑ اور ملک احمد موجود تھے. اس موقع پرسابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ راجہ ریاض کی شمولیت سے پارٹی کو بڑی تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ راجہ ریاض اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریکِ انصاف میں بھی رہ چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close