بونیر (پی این آئی) بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ لوگوں کے لیے مشورہ ہے کہ وہ بونیر چلے جائیں جہاں بونیر کےایک گاؤں میں نہ بجلی جاتی ہے اور نہ ہی بھاری بھرکم بل آتے ہیں بلکہ صرف 200 روپے ماہانہ کے عوض پورے مہینے بجلی تسلسل کے ساتھ ملتی ہے۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع بونیر کے دور افتادہ گاؤں برشمنال میں اس گاؤں کے رہائشی 30 سالہ شوکت نے 10 لاکھ روپے کی لاگت سے ایسا پن بجلی گھر بنایا ہے جس سے گاؤں کے بیشتر گھروں کو بلا ناغہ ماہانہ 2 سو روپے کے حساب سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔۔۔
مقامی لوگوں کا کہناکہ ہم مہینے کا دو سو روپے بل دیتے ہیں، بجلی ہمیں بلا ناغہ فراہم کی جاتی ہے، اس سے ہم بہت خوش ہیں۔۔۔شوکت حسین کے مطابق گاؤں میں تقریباً 100 گھر ہیں، ہم ہر گھر سے ماہانہ 200 روپے بل لیتے ہیں۔۔۔ ہم مفت بجلی اس لیے نہیں دے سکتے کیونکہ اسپیئر پارٹس کے قیمتیں زیادہ ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں