لاہور(آئی این پی)پنجاب کی نگراں حکومت نے صوبے بھر میں عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فروخت کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سستی چینی کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت یوٹیلیٹی اسٹور کے ذریعے عوام کو140روپے فی کلو چینی فراہم کرے گی۔پنجاب بھرمیں2100یوٹیلیٹی اسٹور اور750فرنچائزڈ اسٹور پرچینی دستیاب ہوگی،
چینی کی خریداری میں شفافیت کے لئے اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔فیصلے کے مطابق ہرخاندان ایک ماہ میں5کلو چینی حاصل کرسکے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع کردیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں