لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کے درمیان چھڑنے والی لفظی جنگ مزید شدت اختیار کرگئی، دونوں جماعتوں کے رہنماں نے ایک دوسرے پر خوب لفظی گولہ باری کی۔پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایک سابق اتحادی اداروں کے پیچھے چھپے ہیں، اگر کوئی ووٹ کو عزت دو کے نظریے سے بھاگا تو ہمارا کوئی قصور نہیں ہے کیونکہ وہ سیاسی جماعت اپنے نعرے سے بھاگی ہے جبکہ ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں۔ندیم افضل چن نے کاہ کہ جو ان کے لیے گڑھ تھا اب دراصل گڑھا بن گیا ہے۔
دوسری جانب ن لیگ کے رہنما جاوید عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ صفر رہی ہے، پیپلزپارٹی کے پاس بھٹو کے علاوہ پیش کرنے کیلیے کچھ بھی نہیں ہے، انہوں نے موٹرویز نہیں بنائے۔جاوید عباسی نے کہا کہ بھٹو مرچکا ہے وہ زندہ نہیں ہے۔ کبھی نہیں کہا کہ پیپلزپارٹی سے ملکر الیکشن لڑیں گے۔شازیہ مری نے کہا کہ بھٹو زندہ ہے کہ نعرہ دراصل ایک عوامی فلسفہ ہے، مسلم لیگ ن کے لوگ معاہدے کر کے ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں