راجہ ریاض کا سیاسی مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ

لندن (پی این آئی) راجہ ریاض کا سیاسی مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ۔۔سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی اور (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، انہوں نے عام انتخابات کیلئے 15فروری کی تاریخ دی ہے، الیکشن اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ(ن) پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close