عوام کا احتجاج رنگ لے لایا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس

مظفرآباد(پی این آئی) عوام کا احتجاج رنگ لے لایا، آزادکشمیرحکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر حکومت عوامی احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی۔

 

 

 

عوامی احتجاج پر حکومت نے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پورے آزادکشمیر میں پہیہ جام اور شٹرڈان کیا گیا۔ آزادکشمیر میں عوام نے بجلی بل جمع نہ کرانیکی مہم چلائی اور بل جلائے۔حکومت آزادکشمیر نے منگلاڈیم اپ ریزنگ معاہدے میں ترمیم کو مسترد کر دیا۔ حکومتی وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منگلاڈیم اپ ریزنگ معاہدیمیں ترامیم کابینہ میں زیرغور آئی ہی نہیںواضح رہے کہ واپڈا کی جانب سے منگلااپ ریزنگ معاہدے میں ترمیم کوحمایت حاصل نہ تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close