ریاض (پی این آئی)سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 134 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے درجنوں ملازمین سے تفتیش کی۔
جن میں وزارت داخلہ، دفاع، انصاف اور صحت کے ملازمین سے شامل تھے۔محکمہ تعلیم، میونسپل و دیہی امور، ہاؤسنگ، زکوٰۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی کے ملازمین سے بھی تفتیش کی گئی۔انسداد بدعنوانی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں