نوازشریف کی وطن واپسی، ن لیگ کی قانونی ٹیم نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے کلیئرنس دے دی۔

 

 

 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی اور مقدمات کا جائزہ لینے کے لیےلندن میں ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی، جس میں قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے قانونی ٹیم نے بریفنگ دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی۔ قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل پر کوئی مشکلات در پیش نہیں۔ مسلم لیگ ن کی میٹنگ میں نواز شریف، شہباز شریف، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور اسحاق ڈار شریک ہوئے۔اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ملک نے نواز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکاء کو بریفنگ دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close